• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صہیونی فوج کے ہاتھوں فلسطینی خاتون صحافی کی شہادت پر برطانیہ میں مظاہرہ

پیر 16-05-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
صہیونی فوج کے ہاتھوں فلسطینی خاتون صحافی کی شہادت پر برطانیہ میں مظاہرہ
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) شمیئول جورڈر نے کہا کہ ہم آج بی بی سی سے ڈاؤننگ سٹریٹ تک اس مطالبے کے ساتھ احتجاج کر رہے ہیں کہ اسرائیل پر اس کے 74 سال سے جاری جنگی جرائم کی بنیاد پر پابندیاں عائد کی جائیں۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں خاتون صحافی شیرین ابو عاقلہ کے جنین پناہ گزین کیمپ پر صہیونی فوج کے دھاوے کی کووریج کرنے کی پاداش میں گولی مار کر شہید کیے جانے کے واقعے کے خلاف برطانیہ کے شہر لندن  میں 15 ہزار سے زائد افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں قابض حکام کے فلسطینیوں پر جاری مظالم اورانسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیوں پر عالمی عدالت میں جواب طلبی کا مطالبہ  کیا۔

برطانیہ میں سرگرم ’فرینڈز آف الاقصیٰ‘ نامی تنظیم کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرے کے حوالے سے منتظمین کا کہنا تھا کہ اسرائیلی سنائپر کے ہاتھوں ’شیریں ابو عاقلہ کے قتل کے ردعمل میں لندن میں یہ احتجاج ہو رہا ہے اور اس دوران بی بی سی ہیڈ کوارٹرز کے سامنے 55 پریس جیکٹس رکھی  گئیں جو اس بات کو ظاہر کرتی ہیں کہ سنہ 2000 سے اب تک اسرائیل کی جانب سے 55 صحافی قتل کیے جا چکے ہیں۔‘

جمعے کو شیریں ابوعاقلہ کی آخری رسومات کے دوران بھی اسرائیلی فورسز نے مسجد الاقصیٰ میں موجود افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کی مذمت کے ساتھ ساتھ اس واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا جا رہا ہے۔

’فرینڈز آف الاقصیٰ‘ کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ شمیئول جورڈر  نے کہا کہ ’اسرائیل کا شیریں کو نشانہ بنانا اور جمعے کو ان کے جنازے کی بے حرمتی کرنا شرمناک عمل تھا۔ ہم آج بی بی سی سے ڈاؤننگ سٹریٹ تک اس مطالبے کے ساتھ احتجاج کر رہے ہیں کہ اسرائیل پر اس کے 74 سال سے جاری جنگی جرائم کی بنیاد پر پابندیاں عائد کی جائیں۔

واضح رہے کہ 51 سالہ شیرین ابوعاقلہ گذشتہ 25 برس سے فلسطین و اسرائیل تنازع کی رپورٹنگ پر معمور تھیں اورآخر وقت تک   فلسطینی باشندوں پر اسرائیل کی نسل پرستانہ صہیونی مظالم کی اصل حقیقت اقوام عالم تک پہنچا نے  کے لیے سرگرم رہیں۔

Tags: ’فرینڈز آف الاقصیٰ‘برطانیہشمیئول جورڈرشہید خاتون صحافیصہیونی فوجلندنمقبوضہ فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.