(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) عمان اور واشنگٹن میں منعقد ہونے والی ان کانفرنسوں میں اسرائیل کی شرکت کے خلاف الزیتونیہ یونیورسٹی نے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے احتجاجی طور پر اسرائیل کا بائیکاٹ کیا۔
تفصیلات کے مطابق قابض صہیونی ریاست اسرائیل کے فلسطینیوں پر بڑھتے ہوئے مظالم کے جواب میں اردن کی الزیتونہ یونیورسٹی نےاحتجاجی طور پرانجینئرنگ کی تعمیر کے لیے دو بین الاقوامی کانفرنسوں سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے اپنے فیصلےکی وجہ اسرائیل کو قرار دیا ہے۔
عمان اور واشنگٹن میں منعقد ہونے والی ان کانفرنسوں میں اسرائیل کی شرکت کے خلاف الزیتونیہ یونیورسٹی نے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے احتجاجی طور پراسرائیل کا بائیکاٹ کیا اوراپنے اس اقدام کو قابض ریاست کے جرائم کو بے نقاب کر نے کے لیے موثر ذریعہ قرار دیا۔
اردنی یونیورسٹی کی طلباء ایسوسی ایشن کے صدر النشامی نے انتظامیہ کے اس فیصلے کو سراہا ہے اوراشارہ دیا ہے کہ عمان میں نارملائزیشن کانفرنس میں اردنی شرکاء نے اپنے تحقیقی مقالے واپس لے لیے ہیں اور یہ ایک قابل تحسین اقدام ہے۔