(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض فوج نے بلا جواز فلسطینی کے گھر میں داخل ہوکر اہل خانہ کو تشدد سے روکنے پر نوجوان کو حراست میں لے کر نامعلوم تفتیشی مقام پر منتقل کر دیا۔
ذرائع کے مطابق آج علی الصبح قابض صہیونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے جبل المکبر پر دھاوا بول دیا اورگھروں میں داکل ہو کر متعدد فلسطینیوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔
قابض فوج کی پر تشدد کا رروائی کے دوران بلا جواز گھر میں داخل ہوکر اہل خانہ کو تشدد سے روکنے پر مسلح اہلکاروں نے ایک فلسطینی نوجوان کو سر عام بندوق کے بٹوں سے پیٹا اور حراست میں لے کر نامعلوم تفتیشی مقام پر منتقل کردیا۔
واضح رہے کہ چ میں مغربی کنارے کے شہروں بالخصوص جنین میں قابض فوج کی چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں اور اب تک متعدد فلسطینی باشندوں کو شک کی بنیاد پر گرفتار کیا جا چکا ہے۔