(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی نیوی نے ماہی گیروں کی کشتیوں کو مکمل طور پر تباہ کر کے انہیں سمندر میں داخل نا ہونے کی وارننگ دی جس کے بعد معاشی مسائل کا شکار غزہ کے بے روز گار فلسطینیوں میں ان تباہ ہونے والی کشتیوں کے ماہی گیروں کا بھی اضافہ ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی کے جنوب میں خان یونس کے ساحل پرقابض صہیونی بحریہ نے فلسطینی ماہی گیروں پر اندھا دھند فائرنگ اورگرینیڈ سے نشانہ بنایا۔
مقامی ذرائع نے تصدیق کی کہ قابض اسرائیلی بندوق برداروں نے فلسطینی ماہی گیروں پر فائرنگ کی جس کے بعد انہیں ساحل کی طرف لوٹنا پڑاجبکہ 4 کشتیوں پر سوار 28 کے قریب فلسطینی ماہی گیروں نے پانی میں کود کر جان بچائی۔
صہیونی نیوی نے ماہی گیروں کی کشتیوں کو مکمل طور پر تباہ کر کے انہیں سمندر میں داخل نا ہونے کی وارننگ دی جس کے بعد معاشی مسائل کا شکار غزہ کے بے روز گار فلسطینیوں میں ان تباہ ہونے والی کشتیوں کے ماہی گیروں کا بھی اضافہ ہو گیا ہے۔
واضح رہے کہ ماہی گیری غزہ کے ہزاروں باشندوں کی آمدنی کا واحد اور بنیادی ذریعہ ہے لیکن اسرائیلی بحریہ کے مسلسل حملے ماہی گیروں کو روزی کمانے سے روکتے ہیں اور ان حملوں کے نتیجے میں اکثر فلسطینی صہیونی گولیوں کا نشانہ بن کرزخمی حالت میں ہسپتالوں میں دم توڑ دیتے ہیں۔