(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) حسن نصر اللہ نے اشارہ دیا کہ قابض اسرائیل لبنان کی گیس، تیل اور پانی کے لیے خطرناک عزائم رکھتا ہےجس کا تحفظ لبنانی مزاحمت بھرپور طریقے سے کرنے کا عزم رکھتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کےسیکرٹری جنرل حسن نصر اللہ نے ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے نشاندہی کی ہے کہ کچھ لبنانی سیاسی قوتوں نے مزاحمت کے ہتھیار کو موجودہ انتخابی معرکے کے عنوان کے طور پر لیا ہےجس کے بعدہم اپنےمجاہدین اور ملٹری فارمیشنز کو صہیونی جارحیت سے نمٹنےاور مزاحمت کا ہتھیاراستعمال کرنے کیلیے تیار کر چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی خطرے کی صورت میں اپنی فوج کو جنوبی سرحد پر متحرک رہنےاوراسرائیلی ریاستی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار رہنے کا کہاتاکہ دشمن کا مکروہ چہرہ بے نقاب کیا جاسکے۔
حسن نصر اللہ نے اشارہ دیا کہ قابض اسرائیل لبنان کی گیس، تیل اور پانی کے لیے خطرناک عزائم رکھتا ہےجس کا تحفظ لبنانی مزاحمت بھرپور طریقے سے کرنے کا عزم رکھتی ہے۔