• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صہیونی فوج نے فلسطینی بزرگ کا گھرمسمار کر دیا

منگل 10-05-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
صہیونی فوج نے فلسطینی بزرگ کا گھرمسمار کر دیا
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض ریاست اسرائیل میں صہیونی فوج متعدد  فلسطینیوں کے مکانات کو غیر قانونی قرار دے کر مسمارکر چکی ہے اور ہزاروں فلسطینیوں کو بے گھر کرنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں قابض صہیونی فوج کی جانب سے نابلس کے علاقے بیت دجن میں ایک معمر فلسطینی شہری کے آبائی گھر کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے صہیونی بلدیہ کے بھاری بلدوزروں سے منہدم کر دیا گیا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ قابض فوج نے بزرگ کو کسی قسم کے نوٹس جاری کیےبغیران کے مکان کی مسماری شروع کردی جس پر فلسطینی شہری نے اپنے گھر کے قانونی کاغذات فوجی اہلکاروں کو دکھانے چاہے تاہم قابض فوج نے کاغذات کی جانچ سے انکار کرتے ہوئے مکان کو فوری طور پر خالی کرنے کے احکامات جاری کیے اور دیکھتے ہی دیکھتے معمر فلسطینی  جن کے ساتھ دو نوجوان خاندان کے 6 بچے اور خواتین بھی شامل ہیں بے گھر ہوگئے۔

واضح رہے کہ اب تک قابض ریاست اسرائیل میں صہیونی فوج متعدد  فلسطینیوں کے مکانات کو غیر قانونی اور ناجائز تجاوز قرار دے کر مسمارکر چکی ہے جس کےنتیجے میں ہزاروں کی تعداد میں فلسطینی خاندان  یا تو اپنے عزیوں کے گھروں میں یا پھر فلسطینی پناہ گزین کیمپوں میں غربت کی لکیر سے نیچے  کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

Tags: صہیونی فوجفلسطینی بزرگفلسطینی گھرمسمارقابض ریاست اسرائیلمقبوضہ فلسطیننابلس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.