• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

فلسطینی مسجد اقصیٰ سے اپنا ربط قائم رکھیں، اسرائیل زوال پزیر ہونے والا ہے، امام قبلہ اول

ہفتہ 07-05-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
فلسطینی مسجد اقصیٰ سے اپنا ربط قائم رکھیں، اسرائیل زوال پزیر ہونے والا ہے، امام قبلہ اول
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) الشیخ اسماعیل نواھضہ نے کہا کہ قبلہ اول کے دفاع اور بیت المقدس کی آزادی کے لیے فلسطینی قوم کو، مسلم امہ اورعرب اقوام کو اپنی صفوں میں اتحاد اوریکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق قبلہ اول کے خطیب و امام  الشیخ اسماعیل نواھضہ نے مسجد اقصیٰ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کے دوران فلسطینی مسلمانوں  کی رمضان المبارک میں قبلہ اول کی خاطر صہیونی شر انگیزی اور فوج کے مظالم برداشت کر کے مسجد اقصٰی کے ساتھ اپنے تعلق کو نبھایا ہے وہ قابل تعریف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی مسلمانوں نے جس مذہبی جذبے کے ساتھ ماہ صیام میں قبلہ اول کو آباد کیا ہے، وہ تسلسل باقی مہینوں میں بھی برقرار رہنا چاہیےاور قبلہ اول کے دفاع اور بیت المقدس کی آزادی کے لیے فلسطینی قوم کو، مسلم امہ اورعرب اقوام کو اپنی صفوں میں اتحاد اوریکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

انہوں نے قابض ریاست میں اندرونی اور بیرونی بحران پرروشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اسرائیل جلد  زوال پذیر ہونے والا ہے اور بیت المقدس پر طاری شب تاریک جلد صبح روشن میں تبدیل ہوگی اس لیے فلسطینی مسلمان اپنی جدوجہد کو جاری رکھیں اور قبلہ اول سے اپنا ربط بنانے میں مثالی کر دار ادا کریں تاکہ دشمن  کے ناپاک عزائم  کو خاک میں ملا یا جاسکے۔

 الشیخ نواھضہ نے اپنےخطاب میں  کہا کہ دشمن بیت المقدس کے تاریخی اور دینی مقامات کی حیثیت تبدیل کرنے کی کوشش کررہا ہے تاکہ مسجد اقصیٰ پر یہودیوں کی اجارہ داری مسلط کرنے اور مسریٰ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر دھاوؤں کی راہ ہموار کی جاسکےہمیں ان سازشوں کو ہر صورت ناکام بنانا ہو گا۔

Tags: اسرائیلالشیخ اسماعیل نواھضہامام قبلہ اولفلسطینیمسجد اقصیٰمسلم اُمہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.