• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صہیونی شرپسندوں کا فلسطینی باغات پر حملہ، سینکڑوں زیتون کے پودے اور درخت تباہ

ہفتہ 07-05-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
صہیونی شرپسندوں کا فلسطینی باغات پر حملہ، سینکڑوں زیتون کے پودے اور درخت تباہ
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مقامی ذرائع نےبتایاکہ صہیونی آباد کاروں نے غیر قانونی صہیونی بستی سے متصل فلسطینیوں کی زرعی اراضی میں بھیڑوں کا ریوڑ چرایا اور باغات میں زیتون کےدرختوں اور پودوں کو تباہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق صہیونی  آباد کاروں نے گذشتہ روز علی الصبح جنوبی مقبوضہ مغربی کنارے میں بیت لحم کے جنوب میں الخضر قصبے میں فلسطینی باشندوں کے ملکیتی زیتون کےدرجنوں درختوں سمیت سینکڑوں پودوں اور زرعی فصلوں کو تباہ کر دیا۔

مقامی ذرائع نےبتایاکہ صہیونی آباد کاروں کےایک منظم گروپ نے سیدی بوعز کی غیر قانونی بستی سے متصل فلسطینیوں کی زرعی اراضی میں بھیڑوں کا ریوڑ چرایا اورفلسطینیوں کی ملکیتی زیتون کے باغات میں 300سے زائد  پودے اورکئی درختوں سمیت زرعی فصلیں تباہ کردیں جن میں ایک فلسطینی شہری ہشام بر میل کی 15 دونم اراضی بھی شامل ہے۔

خیال رہے کہ صہیونی شر پسند آباد کار روزانہ کی بنیاد پر مقبوضہ علاقوں میں نام نہاد "پرائس ٹیگ” کے بینر تلے فلسطینیوں پر حملہ کرتے ہیں اور  اسرائیلی قابض حکام کی جانب سے اس طرح کےصہیونی  حملوں میں ملوث  آبادکاروں کو ہمیشہ سزا سے بچا لیا جاتا ہے، ان حملوں میں اکثر فلسطینیوں کی املاک پر حملے، ان کی گاڑیوں کے  ٹائروں کو کاٹنا،گاڑیوں اور گھروں کی دیواروں پر  عرب مخالف نعرے پینٹ کرنے کے علاوہ فلسطینی کسانوں کے درختوں کو کاٹنا شامل ہیں۔

Tags: الخضر قصبہبیت لحمپرائس ٹیگزیتون کے پودےصہیونی شر پسندفلسطینی باغ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.