(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فیلکس بولانوس نے نشاندہی کی کہ وزیر اعظم کے فون کو مئی 2021 میں دو بار نشانہ بنایا گیا جبکہ وزیر دفاع کے فون کو جون 2021 میں ہیک گیا۔
عالمی نشریاتی ادارے کے مطابق ہسپانوی صدارتی امور کے وزیر فیلکس بولانوس نے ایک پریس کانفرنس میں انکشاف کیا ہے کہ اسپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیزاور وزیر دفاع مارگریٹا روبلز کے فون قابض ریاست اسرائیل کے "پیگاسس” سافٹ ویئر کے ذریعے ہیک کیے گئے ہیں۔
فیلکس بولانوس نے کانفرنس کے دوران کہا کہ "یہ مفروضے نہیں ہیں”۔ ہینگ کایہ واقعہ 2021 میں ریکارڈ کیے گئے "انتہائی سنگین” حقائق میں سے ایک ہے۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ سانچیز کے فون کو مئی 2021 میں دو بار نشانہ بنایا گیا تھا، اور روبلز کے فون کو جون 2021 میں ایک بار نشانہ بنایا گیا تھا، انہوں نے کہا کہ دونوں ہی صورتوں میں، ہدف دو موبائل فونز سے ڈیٹا کی ایک مخصوص مقدار حاصل کرنا تھا۔
یہ قابل ذکر ہے کہ ایک بار موبائل فون پر پروگرام ڈاؤن لوڈ ہونے کے بعد اسرائیلی کمپنی "NSO” کی طرف سے تیارکردہ Pegasus فون کے صارف کو پیغامات، ڈیٹا، تصاویر اور رابطوں تک رسائی حاصل کرنے کی اجازت دیتا ہے اور مائیکروفون اور کیمرے کو دور سے فعال کرنے کی اجازت دیتا ہے۔
واضح رہے کہ قابض ریاست اسرائیل کی سافٹ ویئر کمپنی گروپ (این ایس او) کا متنازعہ پیگاسس جاسوسی کا سافٹ ویئراب تک دنیا بھر کے اہم اور مشہور شخصیات کے فونز ہیک کر کے خفیہ معلومات حاصل کر نے کے الزامات کا سامنا کر چکا ہے اور اس حوالے سے اسرائیل کی اس کمپنی کو امریکہ میں بلیک لسٹ بھی کیا جاچکا ہے۔