• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

القدس میں صہیونی آبادکاروں اور فلسطینیوں میں جھڑپیں، متعدد زخمی

ہفتہ 07-05-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
القدس میں صہیونی آبادکاروں اور فلسطینیوں میں جھڑپیں، متعدد زخمی
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) شیخ عمر القصوانی نے کہا ہے کہ تقریباً 600 یہودی انتہاپسند مسجد کے احاطے میں جمع ہوئے اور یہ جھڑپیں اسرائیل کی 1948 کی آزادی کے موقع پر اور مسلمانوں کے مقدس ماہ رمضان، یہودیوں کی عید فسح اور مسیحیوں کے ایسٹر کے تہوار کے بعد ہوئیں۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس میں عید الفطر کے بعدمسجد اقصیٰ پر صہیونی شر پسند  عناصر کے دھاوے  شروع ہوئے جس میں متعددکے زخمی ہونے کے ساتھ مقدس مقامات کو بھی بے حرمتی کا نشانہ بنایا گیاجس کے نتیجے میں جھڑپو ں کا آغاز ہوا۔

ذرائع  نے بتایا کہ مسجد اقصیٰ کے باہر بڑی تعداد میں پولیس نفری موجود تھی کیونکہ یہودی عبادت گزاروں کے گروپ رواں ماہ پہلی بار اس مقام پر واپس آئے تھے۔

مسجد اقصیٰ کے شیخ عمر القصوانی نے کہا ہے کہ تقریباً 600 یہودی انتہاپسند مسجد کے احاطے میں جمع ہوئے اور یہ جھڑپیں اسرائیل کی 1948 کی آزادی کے موقع پر اور مسلمانوں کے مقدس ماہ رمضان، یہودیوں کی عید فسح اور مسیحیوں کے ایسٹر کے تہوار کے بعد ہوئیں۔

واضح رہے کہ فلسطینی وزارت خارجہ کی جانب سے مسجداقصیٰ کے احاطے میں یہودیوں کے داخلے میں اضافے کو مذہبی جنگ کا اعلان‘ قرار دیا ہے کیونکہ فلسطینی باشندے قابض حکام کےصہیونی شرپسندوں کو کھلی چھٹی  دینے  سے ناراض ہیں، جہاں تاریخی کنونشن کے تحت یہودی جاسکتے ہیں لیکن انہیں عبادت کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

القدس میں حالیہ کشیدگی اپریل کے بعد سامنے آئی ہے جس میں الاقصیٰ میں پولیس اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپوں میں تقریباً 300 افراد زخمی ہوئے تھے، جبکہ اسرائیل میں حملوں اور اسرائیلی فوج کے چھاپوں کی لہر کے بعد مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی تشدد کے واقعات میں بڑے پیمانے  پر اضافہ ہوا ہےجس میں 26 فلسطینی اور 3 اسرائیلی عرب مارے گئے تھے۔

Tags: القدسشیخ عمر القصوانیصہیونی آبادکارعید فسحفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.