(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) عید الفطر سے ایک روز قبل ہونے والی آتشزدگی اور اس طرح کے دیگر واقعات فلسطینی علاقوں میں خوشیوں اور امن کو متاثر کر نےکیلیےعام سی بات بن کررہ گئے ہیں جن میں اکثرو بیشتراسرائیل کے غیر قانونی صہیونی آباد کاروں کے منظم گروہوں کا ہاتھ ہوتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب شمالی مقبوضہ فلسطین میں اس وقت اچانک آگ بھڑک اٹھی جب تمام فلسطینی شہری اگلے دن عیدالفطر کی تیاریوں میں مگن تھے۔صہیونیئزم
ذرائع نے بتایا کہ آتشزدگی کا واقعہ احراش کالونی کے نزدیک پیش آیا جس نے بہت بڑے علاقے کواپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے باعث آگ پرقابو پانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اورفائربریگیڈ کے نو دستوں اور ان کی مدد کے لئے چارطیاروں کواستعمال میں لایا گیا۔
عید الفطر سے ایک روز قبل ہونے والی آتشزدگی اور اس طرح کے دیگر واقعات فلسطینی علاقوں میں خوشیوں اور امن کو متاثر کرنےکیلیے عام سی بات بن کررہ گئے ہیں جن میں اکثر و بیشتر اسرائیل کے غیر قانونی صہیونی شر پسندوں کے منظم گروہوں کا ہاتھ ہوتا ہےجو مسلمانوں کی خوشیوں کو خراب کر نے کیلیے اس طرح کی شر انگیزی کی حرکات کر تے رہتے ہیں۔
اب تک کی موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق آتشزدگی کے اس واقعے کی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں اور اس کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی بھی مصدقہ اطلاعات تاحال موصول نہیں ہوئی ہیں۔