(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی بستی میں اسرائیلی گارڈ کی ہلاکت کا ذمہ دار دونوں فلسطینیوں کوقرار دیا جارہا ہے اورقابض فوج کا دعویٰ ہے کہ گرفتار شدگان کےقبضے سےگارڈ پر حملے میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔
تفصیلات کےمطابق مقبوضہ فلسطین میں دوروز قبل ہونے والے ایک فلسطینی حملے میں صہیونی بستی ایرئل کے ایک غیر قانونی صہیونی سیکیورٹی گارڈ کی ہلاکت کے بعد قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے مختلف فلسطینی علاقوں میں پرتشددچھاپہ مار کارروائیوں کا آغاز ہو گیا تھا اور متعدد شہریوں کو سر عام پوچھ گچھ کے دوران وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا جبکہ بنی حسان سےگرفتار ہونے والے دو فلسطینی سابق اسیران یوسف عاصی اور یحییٰ مرعی کے مکانات کی مسماری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
صہیونی فوج کی جانب سے ارئیل صہیونی بستی میں اسرائیلی گارڈ کی ہلاکت کا ذمہ دار دونوں فلسطینیوں کوقرار دیا جارہا ہے اور ان کا دعویٰ ہے کہ گرفتار شدگان کےقبضے سےاسلحہ بھی برآمد ہوا ہے جس سے انہوں نے صہیونی گارڈ پر حملہ کیا تھا۔
واضح رہے کہ قابض ریاست ہفتے کے روز ارئیل صہیونی بستی میں ایک چیک پوسٹ پر حملے کے دوران ایک صہیونی سیکیورٹی گارڈجہنم واصل ہوا تھاجس کے نتیجے میں صہیونی حکام مشکوک فلسطینی شہریوں کے خاندان کو اجتماعی سزا کے طورپر ان کے مکانات کی مسماری پر غور کر رہے ہیں۔