(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) یمن کے ہزاروں شہریوں نے روزے کی حالت میں فلسطینی شہریوں کے حق میں نعرے لگائے اور مسجد اقصیٰ کی صہیونی فورسزاور غیر قانونی آبادکاروں کے ہاتھوں بے حرمتی کو ناقابل قبول اقدام قرار دیتے ہوئے مزاحمت کی حمایت کی۔
عالمی ذرائع ابلاغ کےمطابق گذشتہ روز ماہ رمضان کےمبارک جمعتہ الوداع کے روز فلسطینی عوام پر قابض صہیونی تسلط کے خلاف عالمی یوم القدس منایا گیا جس میں ملک یمن کے شہریوں کی جانب سے بھی فلسطینی بہن، بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور اسرائیلی قبضے کے خاتمے کے لیے صنعا میں بھرپورانداز میں ریلیاں اور مظاہرے کیے گئے۔
یمن کے ہزاروں شہریوں نے سڑکوں پر نکل کرروزے کی حالت میں فلسطینی شہریوں کے حق میں نعرے لگائے اور مسجد اقصیٰ کی صہیونی فورسزاور غیر قانونی آبادکاروں کے ہاتھوں بے حرمتی کو ناقابل قبول اقدام قرار دیتے ہوئے مزاحمت کی حمایت کی۔
یاد رہے کہ گذشتہ دو برس کے دوران عالمی وباکوروناوائرس کی وجہ سے پوریہ دنیا میں یوم القدس کی ریلیاں متاثر رہیں تاہم تازہ اطلاعات کے مطابق دنیا بھر کے 80 سے زائد ممالک میں یوم القدس کی ریلیاں منعقد کی جا رہی ہیں اور لوگوں میں قابض ریاست اسرائیل کی جارحیت کے خلاف شدیدنفرت کا اظہارکیا جارہا ہے۔