(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) وزیراعظم نےصہیونی جارحانہ اقدامات کی مذمت کی اور کہا کہ رمضان میں صیہونی فوج انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کرتے ہوئے روزے داروں پرحملے اور مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کرکے تمام عالم اسلام کے جذبات مجروح کیے جاتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یوم القدس کے موقع پربہادر فلسطینیوں سےپاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے یکجہتی کا اظہارکیا اور کہا کہ فلسطینیوں کے حق میں عالمی سطح پررمضان میں جمعتہ الوداع کے اس خصوصی دن پر آواز اٹھانےکا مقصد امت مسلمہ کی جانب سے مکمل یکجہتی کا اظہار تھا، اس روز بیت المقدس کو الگ فلسطینی ریاست کا دارالحکومت تسلیم کیا گیااورپاکستان بھی فلسطینیوں کی الگ خود مختار ریاست کےعالمی عہد کی حمایت کرتے ہوئے آج یوم القدس کے موقع پر فلسطینی بھائی بہنوں سے اظہار یکجہتی کرتا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ رمضان میں صیہونی فوج انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کرتے ہوئے روزے داروں پر حملے اور مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کر تی ہے جس سے تمام عالم اسلام کے جذبات مجروح کیے جاتے ہیں، پاکستان یوم القدس پر صیہونی ریاستی ظلم وجبر کی شدید مذمت کرتا ہے۔
وزیراعظم نے مطالبہ کیا کہ یو این سلامتی کونسل کی معاہدات پر عملدرآمد کیلئےکردار ادا کرےاور مقبوضہ کشمیرسمیت تنازعہ فلسطین کامنصفانہ اور پائیدارحل لکالے۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں مسلمان رمضان کے آخری جمعے کو یوم القدس کے طور پر مناتے ہیں، اس کا آغاز انیس سو اناسی میں ایران کے اس وقت کے روحانی پیشوا آیت اللہ روح اللہ خامنائی نے کیا تھا۔