(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قیدیوں کا ساتھ دینے کیلیے شہروں میں بھی فلسطینی عوام کے مظاہرے جاری ہیں اور صہیونی حکام پر بے گناہ اور مظلوم فلسطینیوں کی غیر قانونی انتظامی حراست کی پالیسی کے تحت گرفتاریوں کے خاتمے کیلیے مسلسل دباؤ ڈالا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں قابض صہیونی فوج کے ہاتھو ں گرفتار متعدد بے گناہ فلسطینیوں کی قید اوراسرائیل کی فوجی عدالتوں میں ان کے غیر منصفانہ فیصلوں کے خلاف 500 سے زائد فلسطینی اسیران کابائیکاٹ تاحال جاری ہے اور قیدیوں نے بغیر کسی جرم یا مقدمے کے قید فلسطینی شہریوں کی رہائی تک بائیکاٹ کا سلسلہ جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
صہیونی جیلوں میں قید فلسطینیوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کیلیےبیمار اسیران نے بھی بائیکاٹ کرتے ہوئے صہیونی جیل کے کلینک سے روزانہ استعمال کی ادویات جن میں بلڈپریشر اور شوگر کنٹرول اور دل کے امراض کی برائے نام ملنے والی ادویات سے بھی انکار کر دیا ہےجس کے باعث بیمار قیدیوں کی صحت کی صورت حال بگڑگئی ہے اور کئی قیدیوں کو شدید قسم کی تکالیف کا سامنا ہے۔
فلسطینیوں کے اس بائیکاٹ کا ساتھ دینے کیلیے مقبوضہ فلسطین کے شہروں میں بھی عوام کے مظاہرے جاری ہیں اور صہیونی حکام پر بے گناہ اور مظلوم فلسطینیوں کی غیر قانونی انتظامی حراست کی پالیسی کے تحت گرفتاریوں کے خاتمے کیلیے مسلسل دباؤ ڈالا جارہا ہے جس کے نتیجے میں اب تک متعدد فلسطینی اپنی زندگیوں کے قیمتی سال ان صہیونی عقوبت خانوں میں قید کی سعوبتیں سہتے ہوئے برباد کر چکے ہیں۔