(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ عالمی یوم القدس امت اسلامیہ کے اتحاد کا مظہر اور بالخصوص پاکستان میں اسلامی فرقوں کے درمیان تعلقات کی مضبوطی ہے۔
یوم القدس کےموقع پرایران کے سفارتخانے کے زیر اہتمام پاکستان میں ایران کے سفیر سید "محمد علی حسینی کی میزبانی میں عالمی یوم القدس کی شاندارتقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان کے سینئر سیاسی رہنما غیر ملکی سفیروں، یونیورسٹیوں کے پروفیسرز اور میڈیا کے ارکان سمیت شہر کے معززین نے شرکت کی اوربھرپور انداز میں فلسطینی مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کی ،اس موقع پر قابض ریاست میں نہتے فلسطینی مسلمانوں پر روزے کی حالت میں صہیونی مظالم اور مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی شدیدالفاظ میں مذمت کی گئی۔
تقریب میں پاکستانی سینیٹ کی دفاعی کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر "مشاہد حسین سید”، سنی عالم دین "پیر نقیب الرحمان”، تحریک انصاف پارٹی کے سینیٹر "ولید اقبال”، جمعیت علمائے اسلام کے چیئرمین "مولانا حامد الحق”، سینیٹر "سید مراد حسین”، علامہ "راجہ ناصر عباس جعفری” اور دیگر پاکستان کی اہم شخصیات نے شرکت کی اور مسجد لاقصی کیخلاف صہیونی حملے کی مذمت کرتے ہوئے فلسطین کی حمایت اور ناجائز صہیونی ریاست کےجرائم کا مقابلہ کرنے کے لیے امت اسلامیہ کے اتحاد کو مضبوط کرنے پر زور دیا۔
مشاہد حسین سید نے کہا کہ ہم اسلامی جمہوریہ ایران بالخصوص حضرت امام خمینی (رح) کے شکر گزار ہیں؛ انہوں نے ہمیشہ مسلم مسئلہ کو حل کیا جس میں مسئلہ فلسطین کے حل میں مدد کی اور تمام مسلمانوں کو متحد کرکے بیت المقدس کے مظلوم عوام کی حمایت کی کوشش کی۔
اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے ناجائز صہیونی ریاست کے ساتھ بعض علاقائی حکمرانوں کے سمجھوتہ کو مسئلہ فلسطین کے خاتمے کے لیے امریکہ اور غاصب صیہونی حکومت کی زیر قیادت سامراجی طاقتوں کی مشترکہ سازش قرار دیا۔
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مزید کہا کہ اس دن دنیا بھر کے تمام مسلمان یروشلم میں قابض ریاست کے جرائم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے یروشلم کو آزاد کرانے اور فلسطینی عوام کو صیہونی غاصبوں کے چنگل سے بچانے کے لیے مارچ کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عالمی یوم القدس امت اسلامیہ کے اتحاد کا مظہراور بالخصوص پاکستان میں اسلامی فرقوں کے درمیان تعلقات کی مضبوطی ہے۔ اور ہم آج دنیا میں فلسطینی عوام کی سرزمین کی آزادی کے لیے اقوام کی یکجہتی کو دیکھتے ہیں حتی کہ یمن میں بھی، جو گزشتہ چار سالوں سے غیر ملکی جارحیت اور زمین، آسمان اور سمندر کے محاصرے کا شکار ہے، ہم نے عالمی یوم القدس کے موقع پر ایک شاندار مارچ کا مشاہدہ کیا ہے۔