(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی وزیر اعظم کے دفتر میں متعلقہ حکام نے بینیٹ کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے والے خط کے بعد ان کے گرد سیکیورٹی کے مزید سخت انتظامات کردیےہیں۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز قابض ریاست اسرائیل کے صہیونی وزیراعظم نفتالی بینیٹ کونامعلوم افراد کی جانب سےایک دھمکی آمیز خط موصول ہوا جس میں ایک گولی رکھی گئی تھی جس کا مقصدانہیں جان سے مارنے کی دھمکی تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ یہ خط جو نفتالی بینیٹ کے نام تھاان کی اہلیہ گیلات کے دفترمیں پہنچا ہے جو ان کے گھر کے ساتھ ہی واقع ہے اور نفتالی بینیٹ اس عمارت کو سرکاری رہائش گاہ کے متبادل کے طور پراستعمال کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی قابض ریاست کے صہیونی وزرائے اعظم اور سرکاری اہم عہدیداران کو اس قسم کےجان سے مارنے کے دھمکی امیز خطوط اور میسجز موصول ہو تے رہے ہیں جن میں سابق اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو اور موجودہ وزیر دفاع بینی گینٹز کےخلاف قتل اور قیمتی معلومات چوری کر نے کی سازشیں منظر عام پر آچکی ہیں۔
صہیونی وزیر اعظم کے دفتر میں متعلقہ حکام نے بینیٹ کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے والے خط کے بعد ان کے گرد سیکیورٹی کے مزید سخت انتظامات کردیےہیں۔