(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مجسمے کے حوالے سے تاریخی معلومات جو منظر عام پر آئی ہیں اس کے مطابق کنعان ایک قدیم علاقےکا نام ہے جس پر اس وقت اسرائیلی مقبوضہ فلسطین اور اردن کے علاقے آباد ہیں۔
ذرائع کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے محصور علاقےغزہ میں خان یونس کےمقام سے ایک کسان کو دوہزار پانچ سو قبل مسیح کاقدیم کنعانی تاریخ کا مجسمہ ملا ہےجو اپنی ساخت کے لحاظ سے دیوی دیوتاؤں کے پوجنے والوں سے مناسبت رکھتا ہے۔
مجسمے کے حوالے سے تاریخی معلومات جو منظر عام پر آئی ہیں اس کے مطابق کنعان ایک قدیم علاقےکا نام ہے جس پر اس وقت اسرائیلی مقبوضہ فلسطین اوراردن کے علاقے آباد ہیں۔
اس علاقے پر بسنے والے لوگ سامی النسل سے تعلق رکھتے تھےجو ملک شام کی قدیم تہذیبوں کے ساتھ ساتھ قائم تھی مگر ایک الگ حیثیت رکھتی تھی۔ اس کا تعلق 2500 قبل مسیح سے بھی پہلے سے ہے، بعد میں حمورابی نے بابل کی سلطنت کی توسیع میں ان کے علاقے کو فتح کر لیاگیا تھا۔