(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ صہیونی فوج نے 20 سالہ نوجوان کو سر میں گولی ماری جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقلی کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے میں اریحہ کے مقام پر اسرائیلی قابض فوج نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران عقبہ جابرفلسطینی پناہ گزین کیمپ پر ایک فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر شہید کر دیا۔
فلسطینی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ صہیونی فوج نے 20 سالہ احمد ابراہیم عویدات کو سرمیں گولی ماری جس کے نتیجے میں فنوجوان شدید زخمی ہو گیا اور ہسپتال منتقلی کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا۔
کیمپ پر اسرائیلی اسپیشل فورس کے فوجی چھاپے کے نتیجے میں تین دیگر نوجوان زخمی بھی ہوئےجبکہ قابض فوج نے گھر گھر تلاشی کے دوران 30 سے زائد فلسطینیوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔
خیال رہے کہ صہیونی قابض فوج کی فائرنگ سے احمد عویدات کی شہادت کے بعدسال 2022 کی ابتدا سے اب تک مقبوضہ مغربی کنارے میں شہید فلسطینیوں کی کل تعداد 50 ہو گئی ہے۔