(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی اعداد و شمار کے مطابق اس وقت اسرائیل کے غیر قانونی صہیونی عقوبت خانوں میں 34 خواتین اور 160 بچوں سمیت تقریباً 4,850 فلسطینی بغیر کسی جرم یا الزام کے بلاجواز قید کی سعوبتیں جھیل رہے ہیں۔
مقامی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مغرب میں بیت دقو کے رہائشی فلسطینی قیدی رائد ریان نےصہیونی عقوبت خانے میں بغیر کسی جرم کے انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت اپنی گرفتاری کو مستردکر دیا ہے اور احتجاجی بھوک ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے گذشتہ 18 روز سےبغیر کچھ کھائے اس بھوک ہڑتال کو صہیونی زندانوں سے رہائی حاصل کرنے تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
قابض فوج کے ہاتھوں3 نومبر 2021ءکو بیت دقوق قصبےسے شہری ریان کو حراست میں لیا گیا تھاجس کے بعد اسرائیلی فورسز نےانہیں نامعلوم تفتیشی اداروں میں 1 سال تک وحشیانہ تشدد کانشانہ بنایا اور انسانیت سوز سزائیں دی تھیں۔
واضح رہے کہ فلسطینی اعداد و شمار کے مطابق اس وقت اسرائیل کے غیر قانونی صہیونی عقوبت خانوں میں 34 خواتین اور 160 بچوں سمیت تقریباً 4,850 فلسطینی بغیر کسی جرم یا الزام کے بلا جواز قید کی سعوبتیں جھیل رہے ہیں۔