(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) آبادکاروں کی گولیوں سے زخمی ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، ان میں سے 2 کو پیٹ میں گولی لگی جبکہ تیسرے کی ٹانگ زخمی ہوئی ہے جنہیں اپنی مدد آپ کے تحت فلسطینیوں نے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز قابض ریاست اسرائیل میں صہیونی شرپسند آبادکاروں کے مسلح گروپ نے الخلیل شہر میں صوف کے مقام پردن کے وقت کھلے عام راہ سے گزرتے تین فلسطینی شہریوں کو گولیاں مارکر زخمی کر دیاجس کے نتیجے میں شہری بری طرح زخمی ہو گئے جبکہ علاقے میں بھگدڑ مچ گئی۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ ایک گاڑی میں سوار صہیونی آباد کاروں نےراہ گیروں کی فلسطینی شناخت کے بعد ان پر گولیاں چلائیں اور دیگر افراد پر بندوقیں تان لیں جس سے خوف وہراس پھیل گیا، صہیونی آبادکاروں نے دکانوں پر بھی فائر کیے جس سے ان کے شیشے ٹوٹ گئے۔
صہیونی آبادکاروں کی گولیوں سے زخمی شہریوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، ان میں سے 2افراد کو پیٹ میں گولی لگی ہےجبکہ تیسرے کی ٹانگ زخمی ہوئی ہے جنہیں اپنی مدد آپ کے تحت فلسطینی علاقہ مکینوں نے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا ہےاور طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔