• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

قابض صہیونی حکام کا غزہ کی گزرگاہ کو بند کرنے کا فیصلہ

پیر 25-04-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
قابض صہیونی حکام کا غزہ کی گزرگاہ کو بند کرنے کا فیصلہ
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی وزارت دفاع کے مطابق غزہ سے اسرائیلی سرزمین پر داغے گئے راکٹوں کے بعد واحد گزرگاہ کو فلسطینی مزدوروں کے لیے بند کر نے کا فیصلہ کیا ہےجس کے بعدفلسطینی تاجروں اور مزدوروں کو کراسنگ سے اسرائیل میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں دو ہفتوں کے دوران شدید کشیدگی کے باعث صہیونی جارحیت کے جواب میں  غزہ کی پٹی سے غاصب اسرائیلی بستیوں پر 3 راکٹ فائر کیے جانے پر غزہ کے ساتھ سرحد پر واحد گزرگاہ کو مزدوروں کے لیے بند کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔

صہیونی نشریاتی ادارے  کے مطابق اسرائیلی وزارت دفاع کے شعبے ’کوآرڈینیٹر آف گورنمنٹ ایکٹیوٹیز ان دی ٹیریٹریز‘ (کوگیٹ) نے ہفتے کو بتایا ہے کہ گزشتہ رات غزہ کی پٹی سے اسرائیلی سرزمین کی جانب سے داغے گئے راکٹوں کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہےجس کے بعد آئندہ اتوار کو غزہ کے تاجروں اور مزدوروں کو ایریز کراسنگ کے ذریعے اسرائیل میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ جمعے کی رات غزہ سے جنوبی اسرائیل پر دو راکٹ فائر کیے گئے جن میں سے ایک اسرائیلی بستی  میں جبکہ دوسرا صہیونی رہائشی عمارت کے قریب گراجبکہ تیسرا راکٹ اگلے دن فائر کیا گیاجس کا مقصد صہیونی حکمرانوں کو مقبوضہ بیت المقدس میں الاقصیٰ مسجد کے احاطے میں فلسطینیوں پر جارحیت کے نتائج سے خبردار کرنا ہے۔

Tags: الاقصیٰ مسجدصہیونی حکامصہیونی وزارت دفاعغزہمقبوضہ بیت المقدس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.