(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض فوج کی جارحانہ کارروائی سے غزہ کا ساحلی علاقہ زبردست دھماکوں سے گونج اٹھا اور فلسطینی رہائشیوں کے گھروں اور املاک کو نقصان پہنچاالبتہ کسی جان نقصان کی کوئی خبر نہیں ملی ہے۔
ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق گذشتہ شب قابض صہیونی فوج کے جنگی طیارے نے اچانک مقبوضہ فلسطین کے محصور علاقے غزہ کے شمالی ساحلی حصے پر بلاجواز فضائی حملہ کیا اور گولہ باری سے شہریوں کو خوفزدہ کیا جبکہ السوڈانیہ میں بھی شمال مغربی حصے میں صہیونی بحریہ کی کشتیوں سے فائرنگ کی۔
قابض فوج کی اس جارحانہ کارروائی سے غزہ کا ساحلی علاقہ زبردست دھماکوں سے گونج اٹھا اور فلسطینی رہائشیوں کے گھروں اور املاک کو نقصان پہنچا تاہم اب تک کی موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کسی جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں ملی ہے۔
یاد رہے کہ قابض صہیونی فوج کی جانب سے گذشتہ دو روز میں غزہ پر یہ تیسرا حملہ ہے اس سے قبل صہیونی جنگی طیاروں نے غزہ کےعلاقے خان یونس پر دو فضائی حملے کیے تھےاور دعویٰ کیا تھا کہ حماس کی جانب سے صہیونی بستیوں پر راکٹ فائر کے نتیجے میں یہ حملے کیے گئے ہیں جن میں جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم فلسطینیوں کی املاک کو شدید نقصان پہنچاتھا۔