(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت یوم القدس کے عنوان سے تشہیری مہم کا آغاز، ملک بھر میں یکجہتی فلسطین کے حوالے سے بینرز اور پوسٹرز آویزاں کردیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت جمعتہ الوداع یوم القدس کے موقع پر ’’القدس امت اسلامی کا مرکز و محور‘‘ کے عنوان سے تشہیری مہم کا آغاز کردیا ہے ، جس کے تحت ملک بھر میں مظلوم فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی اور امریکہ اور قابض صہیونی ریاست کے مظالم کے خلاف بینرز آویزا کردیئے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
غزہ سے صہیونی کالونی پر راکٹ حملہ
صہیونی فضائیہ کا غزہ میں حماس کے ٹھکانوں پرحملہ
فلسطینی فاؤنڈیشن پاکستان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ جمعتہ الوداع کے موقع پر منانےجانے والے یوم القدس کے اجتماعات میں بھرپور شرکت کرتے ہوئے مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اپنی اظہار یکجہتی کریں ۔