(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) عامر خان نے ٹوئٹر پراپنے پیغام میں لکھا کہ جو کچھ فلسطین میں ہورہا ہے وہ بہت پریشان کن ہے، میری دعائیں فلسطینی عوام کے ساتھ ہیں۔
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق گذشتہ روز پاکستانی نژاد عالمی شہرت یافتہ برطانوی باکسر عامر خان کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں مسجد اقصٰی میں جمعہ کےروزفلسطینی روزے داروں پر صہیونی فوج کی جارحیت کے خلاف شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور پورے فلسطین میں چھاپہ مار کارروائیوں میں نہتے مسلمانوں کی غیر قانونی گرفتاریوں کے خلاف عالمی عدالت سے قانونی ایکشن کا مطالبہ کیا۔
مزید اطلاعات کے مطابق عامر خان نے ٹوئٹر پراپنے پیغام میں اپنے فلسطینی مسلمان بھائی بہنوں کے لیے 50 ہزار پاؤنڈ عطیہ کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ جو کچھ فلسطین میں ہورہا ہے وہ بہت پریشان کن ہے، فلسطینیوں کے ساتھ بد سلوکی اور انہیں اذیت پہنچائی جارہی ہے، میری دعائیں فلسطینی عوام کے ساتھ ہیں۔