(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ صہیونی سیکورٹی ادارے فلسطینیوں کے ساتھ جھڑپوں کو روکنے میں ناکام ہیں اوریہ تصادم "گرین لائن” کے اندر 1948ء کے فلسطینی قصبوں تک پھیل سکتاہے۔
ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق قابض ریاست کے سیکورٹی ادارے کی جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق القدس اورغزہ میں تیزی سے بے قابو ہوئے حالات کے بعد اسرائیلی حکومت اور اس کے سیکورٹی ادارے شدید بحران کا شکار ہو چکے ہیں جس کے نتیجے میں عالمی دباؤ کی شکارنفتالی حکومت نے اپنی فورسز کو کسی بھی طرح حالات کو ابتری سے روکنے کیلیے آخری آپشن کے طور پرموت سے بے خوف فلسطینیوں کی گرفتاریوں کے احکامات جاری کیے ہیں۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ صہیونی سیکورٹی ادارے فلسطینیوں کے ساتھ بڑے پیمانے پرجھڑپوں کو روکنے میں ناکام ہیں اور جھڑپوں کے نتیجے میں یہ تصادم "گرین لائن” کے اندر 1948ء کے فلسطینی قصبوں تک پھیل سکتی ہیں جس کے بعد مزاحمت کو روکنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہوگا۔
ایسی صورت حال میں فلسطینی باشندوںکو موقع پر ہی گولیوں کا نشانہ بنانے جیسے اقدامات کی اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کی جانب سے پوری آزادی دے دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ نفتالی بینیٹ فلسطینی اراضی بالخصوص بیت المقدس اور مسجد اقصٰی کے علاقے میں سیکورٹی صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر اجلاس منعقد کر رہے ہیں۔ ان کی کوشش ہے کہ کسی بھی متوقع منظر نامے کے لیے عسکری طور پر تیار رہا جائے۔