(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی جیل بھوک ہڑتال کے باعث میں صحت کی بدترین صورت حال سے دوچار49 روز سے فلسطینی قیدی صرف پانی پرگزارا کر نے کے باعث شدید کمزوری کا شکار ہے۔
مقبوضہ فلسطین کے شہر الخلیل کے رہائشی فلسطینی قیدی خلیل عوادہ کی جانب سے اسرائیل کے عقوبت خانے میں اگست 2021 سے بغیر کسی جرم یا الزام کے غیر قانونی قید کے خلاف احتجاجی بھوک ہڑتال کا سلسلہ49 ویں دن بھی جاری ہے جبکہ اسیر کی جانب سےصہیونی فوج کے ہاتھوں اس کی بلا جواز گرفتاری کے خلاف رہائی کے حصول تک بھوک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیاگیا ہے۔
صہیونی جیل کی کلینک رملہ میں صحت کی بدترین صورت حال سے دوچار خلیل عوادہ شدید سر درد، تھکاوٹ اور جوڑوں کے درد میں مبتلا ہیں اور ان کا وزن مسلسل کم ہوتے ہوئے 16 کلو گرام سے بھی کم رہ گیا ہے۔
خیال رہے کہ اسرائیل کے عقوبت خانوں میں قید فلسطینی شہری خلیل عوادہ ان 60 آزادی پسنداسیران میں سے ایک ہیں جنہوں نے اسرائیلی جیلوں میں دن رات اذیتیں جھیل کر رہائی حاصل کرنے کے لیے گذشتہ سال سےاسرائیل کی فلسطینیوں کے خلاف غیر قانونی انتظامی حراست کے خلاف بھوک ہڑتال شروع کی تھی البتہ اس وقت صہیونی جیلوں میں 530 سے زائد فلسطینی شہری اسرائیل کی انتظامی حراست کے تحت نظر بند ہیں۔