(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) امریکی ماڈل نے مذکورہ پوسٹ ایک ایسے وقت میں کی ہے جب کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے گذشتہ 4 روز کے دوران فلسطینیوں پر تشدد اور مظالم کی وجہ سے 170 سے زائد افراد زخمی اور متعدد گرفتار ہوچکےہیں۔
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق قابض صہیونی فوج کے مظالم کےخلاف دنیا بھر میں مختلف پلیٹ فارمز سے فلسطینیوں کا ساتھ دینے کےلیے فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈل بیلاحدید نےبھی فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا ہےاور مسجد اقصیٰ کے احاطے میں داخل ہونے پر فلسطینی عوام پر تشدد کی اسرائیلی فوج کی ویڈیوز جاری کرتے ہوئے اقوام عالم سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسی ویڈیوز دیکھیں اور ظلم اور مظلومیت کے مابین خود فیصلہ کریں۔
سپر ماڈل نے بیلا حدید نےحالیہ واقعات میں اسرائیلی فوج کی جانب سے کم سن بچے کے سامنے نہتے فلسطینی شخص کو تشدد کا نشانہ بنانے اور ایک معصوم بچے کوقابض فوج کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنانے کی ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے ایک پوسٹ میں انسٹاگرام کو مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ اگر وہ چاہتے ہیں کہ وہ خاموش ہوجائیں تو پھر فلسطین میں قتل و غارت کو روکنا ہوگا۔
واضح رہے کہ امریکی ماڈل نے مذکورہ پوسٹ ایک ایسے وقت میں کی ہے جب کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے گذشتہ 4 روز کے دوران فلسطینیوں پر تشدد اور مظالم کی وجہ سے 170 سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں اور متعدد کو حراست میں لیا گیا ہے۔