(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے درجنوں فلسطینیوں کو گرفتار کرکے نامعمول مقامات پر منتقل کردیا ہے، جن کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی اطلاعات فراہم نہیں کی گئیں ہیں۔
قابض صہیونی فورسز نے مقبوضہ فلسطین کے شمالی شہرنابلس کے گاؤں برقع کے نزدیک قائم غیرقانونی صہیونی بستی کے تحفظ کےلئے فلسطینی قصبے کے داخلی راستے کو فلسطینیوں کے لئے بند کردیا، احتجاج کرنے پر فلسطینی مظاہرین پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 80 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہے جبکہ قابض فوج نے درجنوں مظاہرین کو گرفتار کرنے کے بعد نامعلوم مقامات پر منتقل کردیا۔
فلسطینیوں نے صہیونی فوجیوں پر قصبے کے داخلی راستے کو بند کرنے پراحتجاج کیا جس کو روکنے کےلئےقابض فورسز نے آنسو گیس کی شیلنگ کی اور ربڑ کی گولیاں چلائیں جس سے زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جبکہ صہیونی فوجیوں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر گرفتاریاں کی ۔