• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

القدس میں صہیونی بربریت، تحریک حماس کا ملائیشیا سے ٹیلی فونک رابطہ

منگل 19-04-2022
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
القدس میں صہیونی بربریت، تحریک حماس کا ملائیشیا سے ٹیلی فونک رابطہ
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) وزیر خارجہ سیف الدین عبداللہ نے کہا کہ الاقصیٰ کے تحفظ کے لیے ہمارے لوگ بشمول عرب ریاستیں اسرائیل کے ساتھ تعلقات مضبو ط کررہے ہیں اور القدس کیلیے ان کی خاموشی سوالیہ نشان ہے۔

ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین صہیونی ریاستی دہشت گردی کے خلاف برسر پیکاراسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی شعبے  کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی جانب سے تازہ ترین صورت حال  پر تبادلہ خیال  کیلیے ملائیشیا کے وزیر خارجہ سیف الدین عبداللہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا گیا اور تفصیلی بات چیت کی۔

گفتگومیں اسماعیل ہنیہ نے ملیشئن وزیر خارجہ سے  مسجد اقصیٰ میں ہونے والے حالیہ واقعات، قابض افواج کے حملوں اور صہیونی  آباد کاروں کی مسجد اقصیٰ کے اندر قربانی کی رسم  کے حوالےصہیونی شدت پسند تنظیموں کی کشیدگی میں اضافے کی منصوبہ بندی کو واضح کیا۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام اپنے حقوق اور مقدسات کے دفاع کے لیے کوششیں جاری رکھیں گےاور امید ظاہر کی کہ عرب اور اسلامی برادری اسرائیلی جرائم کے خلاف ٹھوس اور جرات مندانہ مؤقف اختیار کرے گی۔

اس موقع پر ملائیشیا کے وزیر خارجہ سیف الدین عبداللہ نے کہا کہ الاقصیٰ کے تحفظ کے لیے ہمارے لوگ بشمول عرب ریاستیں اسرائیل کے ساتھ تعلقات مضبو ط کررہے ہیں اور القدس کیلیے ان کی خاموشی سوالیہ نشان ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ ملائیشیا فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے تاریخی مؤقف پر قائم ہے،ہم نے قابض ریاست کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی کوششوں کو ہمیشہ مسترد کیا اور آئندہ بھی ملائیشیا فلسطینی قوم کے ساتھ کھڑا رہے گااس کے ساتھ ساتھ ہماری کوشش ہے کہ  القدس اور الاقصیٰ پراسرائیلی ریاستی حملوں  کو روکنے کے لیے متعلقہ فریقوں کے ساتھ مل کر پیش قدمی کو یقینی بنایا جائے۔

Tags: اسلامی تحریک مزاحمت 'حماساسماعیل ہنیہالقدسمقبوضہ فلسطینملائیشیا
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.