(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) رپورٹ کے مطابق گذشتہ سات ماہ میں یہ غزہ سے جنوبی اسرائیل کی جانب پہلا راکٹ حملہ قرار دیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیل کےعبرانی خبر رساں ادارے کے مطابق صہیونی ریاستی گردی کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں اور القدس میں مسجد اقصیٰ پر قابض فوج کے حملوں کے جواب میں مقبوضہ فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی سے داغے گئے ایک راکٹ کو اسرائیل کے جدید فضائی دفائی نظام آئرن ڈوم کے ذریعے ناکام بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
دفاعی نظام نے مارگرایا ہے اور مزید کہا ہے کہ یہ گذشتہ سات ماہ میں غزہ سے جنوبی اسرائیل کی جانب پہلا راکٹ حملہ تھا۔
رپورٹ کے مطابق اس سے قبل اسرائیلی فوج نے جنوبی اسرائیل میں واقع علاقوں کیسوفیم اورعین ہاشلوشا میں راکٹ حملے سے خبردار کرنے کے لیے سائرن بجائے تھےتاہم یہ گذشتہ سات ماہ میں غزہ سے جنوبی اسرائیل کی جانب پہلا راکٹ حملہ قرار دیا جارہا ہے۔
خیال رہے کہ غزہ کی جانب سے یہ راکٹ حملہ ایک بار پھر ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب مسجداقصیٰ کے احاطے میں جھڑپوں کے بعد فلسطینی،اسرائیل کشیدگی میں اضافہ ہوا ہےاوراقصیٰ مسجد کے احاطے میں جمعہ کی صبح قابض فوج نے 170 سے زیادہ فلسطینیوں کو زخمی کیا اور مسجد کے صحنوں سے انہیں بے دخل کردیا۔