(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) بھارتی پولیس کی جانب سے بھی فائرنگ میں اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہےالبتہ واقعے کے بعد سیکیورٹی مزید سخت کرتے ہوئے آس پاس کے علاقوں کی بھی ناکہ بندی کرنے کے بعد بڑے پیمانے پر تلاشی کی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز کے ضلع پلواما میں محاصرے اور گھر گھر تلاشی کی پر تشدد کارروائی کے دوران نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو پولیس کے سپاہیوں کی ہلاکت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔
بھارتی پولیس کی جانب سے بھی پلواما فائرنگ میں اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی ہےالبتہ واقعے کے بعد سیکیورٹی مزید سخت کرتے ہوئے آس پاس کے علاقوں کی بھی ناکہ بندی کرنے کے بعد بڑے پیمانے پر تلاشی کی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ بھارت کی قابض فوج اور دیگر فورسز روزانہ کی بنیاد پر کشمیری رہائشی علاقوں کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن کے بہانے گھروں سے بے گناہ کشمیریوں کو حراست میں لے کر انہیں بھارتی خفیہ اداروں کے حوالے کر کے بدترین سزائیں دیتے ہیں اور اکثر پولیس مقابلوں جھوٹ پر مبنی کیسز بناکر نوجوانوں کو ماورائے عدالت قتل کر دیا جاتا ہے۔