(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) عینی شاہدین نے بتایا کہ آبادکاروں نے لاٹھیوں سے نوجوانوں پر حملہ کیا اور وہ ان کے ہاتھ اور پیروں کو شدید نقصان پہنچانا چاہتے تھےتاہم بڑی تعداد میں اہل علاقہ کو انکی جانب مدد کیلیے آتے دیکھ کر راہ فرار اختیار کی۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز قابض صہیونی ریاست اسرائیل میں صہیونی شرپسند عناصر نے مغربی کنارے کے شہر رام اللہ کے المغیر نامی علاقے میں دو فلسطینی نوجوانوں کو تنہا پاکر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور انہیں لہو لہان کر دیا۔
صہیونی آبادکاروں نے اپنے کام سے واپس جانےوالے فلسطینی نوجوانوں کو تشدد کے دوران تزہیک آمیز جملے بولے اور مسجد اقصیٰ میں روزے داروں پر صہیونی حملے پر خوشی کا اظہار کیا بعد ازاں مقامی فلسطینی باشندوں نے موقع پر پہنچ کر دونوں نوجوانوں کو صہیونیوں کے تشدد سے بچایا اور انہیں فوری طبی امداد کیلیے ہسپتال منتقل کیا۔