• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

مسجد اقصیٰ پرصہیونی حملے کےخلاف مختلف شہروں اورجامعات میں مظاہرے  

پیر 18-04-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
مسجد اقصیٰ پرصہیونی حملے کےخلاف مختلف شہروں اورجامعات میں مظاہرے  
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مظاہرین نے فلسطینی اتھارٹی سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل  کو فلسطینیوں کے ناحق خون بہانے سے روکنے میں ناکام رہی جس کے بعداتھارٹی صہیونی حکومت  کے ساتھ امنِ عامہ کے معاہدات ختم کرے۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں ماہ رمضان کے دوران صہیونی فوج کی جارحانہ کارروائیوں سمیت مسجد اقصیٰ پرحملے کے خلاف شہروں میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں جبکہ بیرزیت یونیورسٹی سمیت دیگر جامعات میں بھی طلباء کی جانب سے صہیونی آبادکاروں کی مسجد اقصیٰ میں جانوروں کی قربانی کی منصوبہ بندی کے خلاف زبردست مظاہرے صہیونی حکام کو ان اقدامات کے بدترین نتائج سے آگاہ  کر رہے ہیں۔

صہیونی فوج  اور حکمرانوں کے خلاف فلسطینی مظاہرین نے فلسطینی اتھارٹی سے بھی مطالبہ کیا  ہے کہ وہ اسرائیل  کو فلسطینیوں کے ناحق خون بہانے سے روکنے میں ناکام رہی جس کے بعداتھارٹی صہیونی حکومت  کے ساتھ امنِ عامہ کے معاہدات ختم کرے دوسری صورت میں فلسطینی اتھارٹی کاصہیونی حکمرانوں کے ساتھ تعاون فلسطینی شہداء سے غداری قرار دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ گذشتہ نمازِ جمعہ کے بعد مسجدِ اقصیٰ پر قابض فورسز نے چھاپے کے دوران فلسطینی باشندوں پر براہ راست ربڑ کی گولیوں اور بھاری مقدار میں آنسو گیس کا استعمال کیاتھا جس سے 160 سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے  اور تاحال ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جب کہ کم از کم 450 نمازیوں کو بھی  گرفتار کر کے نامعلوم تفتیشی مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔

Tags: احتجاجی مظاہرےبیرزیت یونیورسٹی"صہیونی حملےفلسطینی اتھارٹیفلسطینی جامعاتمسجد اقصیٰنماز جمعہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.