(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اردنی رکن پارلیمنٹ کا کہنا تھا فلسطینی اپنی مدد آپ کے تحت صہیونی حملوں کا مقابلہ کررہے ہیں اورصہیونی حکمران فورسز کے تشدد کا کوئی نوٹس نہیں لے رہی ہےاس صورت حال میں عرب حکومتوں کی جانب سے صرف مذمتی بیانات جاری کیے جارہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اردن کے رکن پارلیمان صالح العرموتی کے جاری کر دہ ایک بیان کے مطابق قابض صہیونی ریاست میں فلسطینیوں پر مستقل جارحیت کے ساتھ ساتھ ماہ رمضان میں روزے داروں پر تشدد اور مسجد اقصیٰ پر صہیونی آبادکاروں کے حملوں میں صہیونی فورسز کی سر پرستی جیسے دیگر غیر قانونی اقدامات کے خاتمے کیلیے حکومت کو متوجہ کیا گیا ہے کہ وہ صیہونی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے عملی اقدامات کرے۔
اردنی رکن پارلیمنٹ کا کہنا تھا مظلوم فلسطینی اپنی مدد آپ کے تحت اسرائیلی حملوں کا مقابلہ کر رہے ہیں جبکہ صہیونی حکمران فورسز کے تشدد کا کوئی نوٹس نہیں لے رہی دوسری جانب سرکاری عرب حکومتیں سرف مذمتی بیانات کے علاوہ کسی حکمت عملی پر عملدرآمد سے دور خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔