(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) شہباز شریف نے کہا کہ عالمی برادری معصوم فلسطینیوں کی زندگی کا تحفظ کرےاور ان کے حقوق کےلیے حقیقی معنی میں آواز بلند کرے۔
تفصیلات کےمطابق گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوجیوں کی مسجد اقصیٰ پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے تشدد میں اضافہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا اور کہا کہ وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری معصوم فلسطینیوں کی زندگی کا تحفظ کرےاور ان کے حقوق کےلیے حقیقی معنی میں آواز بلند کرتے ہوئے فلسطین سے متعلق اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قوانین کو مقدم رکھے۔
پاکستانی دفترخارجہ کی جانب سے بھی خصوصی طورپر القدس میں اسرائیلی فورسز کا مسجد اقصیٰ پر حملہ اوراس سے ملحقہ کمپاؤنڈ میں داخل ہوکر فلسطینی شہریوں پر بہیمانہ تشدد اور فائرنگ سے 150 سےزخمیوں کیلیے شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ صہیونی فوج نے قبلہ اول میں داخل ہو کر فلسطینی نمازیوں پر حملہ کیا بعد ازاں مسجد سے جڑ ی عمارتوں پر چڑھ کر انہیں مسجد اقصیٰ سے بے دخل کر دیا تھا۔