(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اردنی وزارت خارجہ نے مسجد اقصیٰ کے احاطے اور نمازیوں کی حفاظت کے لیے ‘اسرائیل’ کو جوابدہ ٹھہراتے ہوئے اس طرح کی کشیدگی کے نتائج سے خبردار کیا۔
عالمی نشریاتی ادارے کے مطابق اردنی وزارت خارجہ اور فلسطینی تارکین وطن نے قابض ریاست اسرائیل میں صہیونی پولیس اور اسپیشل فورسز کی طرف سے مسجد اقصیٰ کے احاطے پر دھاوا بولنے اور نمازیوں پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
اردن کی وزارت خارجہ کے ترجمان ھیثم ابو الفول نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ صہیونی فورسز کا اقصیٰ کمپاؤنڈ پر دھاوا بولنا بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہے جس کی شدید مذمت کرتے ہیں اور اسرائیلی حکام سےمطالبہ کرتے ہیں کہ اقصیٰ مسجد کے صحنوں اور احاطے سے پولیس اور خصوصی دستوں کو فوری طور پر واپس بلائے ۔
انہوں نے مسجد اقصیٰ کے احاطے اور نمازیوں کی حفاظت کے لیے ‘اسرائیل’ کو جوابدہ ٹھہراتے ہوئے اس طرح کی کشیدگی کے نتائج سے خبردار کیااور ‘اسرائیل’ سے مطالبہ کیا کہ وہ بین الاقوامی انسانی قانون کے مطابق اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرے۔