(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مظاہرے میں فلسطینیوں کے حق میں نعرے لگانے والے بحرینی عوام نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پر صیہونی حکام کے ساتھ بحرینی حکومت کے تعلقات کے بائیکاٹ کے مطالبات کے ساتھ فلسطینیوں پر جاری صہیونی بربریت کے خلاف نعرے درج تھے۔
ذرائع سے موصولہ اطلاعات کےمطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کے بڑھتے ہوئے واقعات میں فلسطینی شہریوں کی شہادت اور گرفتاریوں کے خلاف بحرین میں بڑے پیمانے پر عوام نے فلسطینیوں کی حمایت اور بحرینی حکومت کے صیہونی ریاست کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے خلاف مظاہرے کئے۔
مظاہرے میں فلسطینیوں کے حق میں نعرے لگانے والے بحرینی عوام نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پر صیہونی حکام کے ساتھ بحرینی حکومت کے تعلقات کے بائیکاٹ کے مطالبات کے ساتھ فلسطینیوں پر جاری صہیونی بربریت کے خلاف نعرے درج تھے اور حکومت کے ساتھ بحرینی حکومت کے تعلقات کو خیانت کہا گیا۔
واضح رہے کہ بحرین کی حکومت نے قابض صہیونی ریاست اسرائیل کے ساتھ (ابرہیم اکارڈ) معاہدے کے تحت سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی میں تعلقات استوار کر لیے ہیں جسے نامنظور کر تے ہوئے بحرینی عوام کی جانب سے شدید احتجاج کیا جارہا ہے۔