• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

فلسطین میں صہیونی دہشت گردی، 12 گھنٹوں کے دوران 5 فلسطینی شہید  

جمعرات 14-04-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
فلسطین میں صہیونی دہشت گردی، 12 گھنٹوں کے دوران 5 فلسطینی شہید  
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) آخری اطلاعات تک قابض فوج نے ایک اور نوجوان حسن حماد کو اپنی گولیوں کا نشانہ بناکر بے رحمی سےشہید کر دیا ہےجس کے بعد گذشتہ رات سے اب تک  شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 5 ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قابض صہیونی ریاست میں اسرائیلی فوج کی انتقامی کارروائیاں شدت اختیار کرگئی ہیں جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینیوں کی گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں ہیں جبکہ قابض فوج نے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 5 فلسطینی  نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے جن میں مقبوضہ مغربی کنارے میں سلواد کےمقام پر 20 سالہ عمر محمد علیان صہیونی فوج کی گولیوں کا نشانہ بنا جبکہ بیت الحم میں حوسان  کے علاقے میں  14 سالہ محمد قصی حمامرہ کو بے دردی کے ساتھ شہید کرنےکے بعد اس کی لاش بھی قبضے میں لے لی گئی۔

اسرائیلی قابض فوج نے آج صبح  شروع ہونے والی  جھڑپوں کے دوران شمالی علاقے قلقیلیہ میں  کفر دان گاؤں سے شاس کمجی اور مسیلیہ کے مقام پر مصطفیٰ ابو الرب کو فائرنگ کر کے شہید کیا۔

اب تک کی موصول ہونے والی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق قابض فوج نے ایک اور نوجوان حسن حماد کو اپنی گولیوں کا نشانہ بناکر بے رحمی سےشہید کردیا ہےجبکہ  کئی علاقوں میں قابض فوج کی طرف سے فلسطینیوں پر غیر قانونی فائرنگ اور قتل عام  کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

یاد رہے کہ اسرائیلی قبضے نے مقبوضہ مغربی کنارے پر اپنی جارحیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے چند روز سے اب تک ایک درجن فلسطینیوں کو زخمی اورشہید  کیا ہے جبکہ سینکڑوں بے گناہوں کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔

Tags: صہیونی دہشت گردیفلسطینی شہیدقلقیلیہمقبوضہ مغربی کنارہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.