(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) دبئی میں عالمی چیمپئن شپ میں لیبیا کی قومی ٹیم کے فائنل راؤنڈ میں پہنچنے کے باوجود اسرائیلی کھلاڑیوں کے ساتھ مقابلےکے بائیکاٹ پر فلسطینی مزاحمت کا کھلاڑیوں کو بھرپور خراج تحسین۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں قابض صہیونی جارحیت کے ہاتھوں روزانہ کی بنیاد پرفلسطینیوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے لیبیا کی قومی فٹ بال ٹیم نےدبئی میں ہونے والے بین الاقوامی چیمپئن شپ سے دستبرداری کااعلان کر دیا ہےاور کھیلوں کے اس مقابلے میں فائنل راؤنڈ تک پہنچنے کے باوجود اسرائیل کو ناجائز اور قابض ریاست قرار دیتے ہوئے عالمی سطح پرقابض صہیونی ریاست کے کھلاڑیوں کو پستی کااحساس دلاتے ہوئے ان کے ساتھ مقابلوں سے انکار کردیاہے۔
لیبیا کی قومی ٹیم کے اس ردعمل پر مقبوضہ فلسطین میں صہیونی ریاستی دہشت گردی کے خلاف برسر پیکار اسلامی تحریک مزاحمت حماس کی جانب سے لیبیا کی قومی فٹ بال ٹیم کے کھلاڑیوں کی تعریف کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا گیا ہےاور کہا ہے کہ فائنل راؤنڈ تک پہنچنے کے باوجوددستبرداری کے اس عظیم کارنامے پر لیبیا کی قومی ٹیم کے ہیروز کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے فلسطینی قوم کی لاج رکھتے ہوئے قابض دشمن کے ساتھ کھیلوں کا بائیکاٹ کیا ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ اسرائیل کے کھلاڑیوں کا مقابلہ کرنا فلسطینی اور عرب بائیکاٹ کے طے شدہ معیارات کی خلاف ورزی ہے۔ قابض ریاست کے نمائندوں کے خلاف کھیل قبول کرنا اس کے جرائم پر پردہ ڈالنے کے مترادف ہے۔