(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی مظالم کی انتہا اور انتقامی کارروائیوں سے تنگ فلسطینیوں نے اس سے چھٹکارے کیلیے ہرممکن اقدام منجملہ شہادت پسندانہ کاروائیوں کا عزم کرلیا ہےاور اب تک 5 شہادت پسندانہ کاروائياں کی جا چکی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے میں2 روز کے درمیان قابض صہیونی فوج اور پولیس نے 5 فلسطینی شہریوں جن میں خواتین بھی شامل ہیں کو شہید کر دیا جبکہ تازہ اطلاعات کے مطابق صہیونی جارحیت کے جواب میں ایک 40 سالہ فلسطینی شہری نے عسقلان میں پولیس اہلکار پر چھری سے وار کیا تاہم اسرائیلی پولیس نے فلسطینی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں شہری کی شہادت ہو گئی اور زخمی پولیس اہلکار کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز ہی صہیونی قابض فوج نے ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران 17 سالہ محمد زکارنا کو گولیوں کا نشانہ بنایا تھا جس کے باعث نوجوان شدیدزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا تھاجبکہ 21 سالہ محمد علی غنیم کو بیت الحم کےالحذیر قصبے، جنین میں احمد السعدی کو شہید کیا اور دو خواتین 47 سالہ بیوہ غادہ ابراہیم العریدی بیت الحم ،اور 24سالہ ماہا الزاطری کوالخلیل میں شہید کر دیاگیا۔
صیہونی مظالم کی انتہا اورانتقامی کارروائیوں سے تنگ آ کر فلسطینیوں نے اس سے چھٹکارا پانے کے لئے ہر ممکن اقدام منجملہ شہادت پسندانہ کاروائیوں کا عزم کر لیا ہےاور رواں مہینے سے اب تک 5 شہادت پسندانہ کاروائياں کی جا چکی ہیں جن میں 14 صیہونی جہنم واصل، 30 کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔
ان کاروائیوں سے صیہونی ٹولے اسرائیل کی دفاعی کمزوریاں اجاگر ہوتی جارہی ہیں جس کی بنا پر صیہونی وزیر اعظم نفتالی بینٹ کی کابینہ کو بھی شدیدتنقید کا سامنا ہے۔