(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) تلاشی کے دوران مطلوبہ قیدیوں کی موجودگی کا پتہ ملنے کے بعد عبدالرحمٰن ابو جعفر کو بھی مفرور فلسطینیوں کو پناہ دینے کے جرم میں صہیونی فوج نے جیل میں بدترین تشدد کیا اور انہیں الیکٹرک شاک لگائے جبکہ کئی روز تک بھوکا رکھ کر تفتیش کی گئی۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز قابض صہیونی ریاست اسرائیل میں فلسطینیوں کو سزائیں دینے والی بدنام زمانہ گلبوع جیل سے چند ماہ قبل سرنگ کے ذریعے فرار6 فلسطینیوں میں سے دو قیدی ايہم الكمجی اورمنادل انفيات کو اپنے گھر میں پناہ دینے کے جرم میں گرفتار جنین شہر کےرہائشی فلسطینی نوجوان عبدالرحمٰن ابو جعفر کو رہا کر دیاہے۔ تلاشی کے دوران مطلوبہ قیدیوں کی موجودگی کا پتہ ملنے کے بعد عبدالرحمٰن ابو جعفر کو بھی قیدیوں کو پناہ دینے کے جرم میں صہیونی فوج نے جیل میں بدترین تشدد کیااور انہیں الیکٹرک شاک لگائے جبکہ کئی روز تک بھوکا رکھ کر تفتیش کی گئی۔
قابل ذکر یہ ہے کہ فلسطینی شہری نے 6 ماہ تک صہیونی جیل میں تشدد سہنے کے باوجود فلسطینی قیدیوں کو پناہ دینے کے اپنے اقدام پر فخر کا اظہار کیا اور ان کے خاندان کی جانب سے بھی ان کی رہائی کی خوشی مناتے ہوئے ان کا خیر مقدم کیا۔