• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صہیونی آبادکاروں کا معمر فلسطینی پر بدترین تشدد

منگل 12-04-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
صہیونی آبادکاروں کا معمر فلسطینی پر بدترین تشدد
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مقامی شہری نے بتایا کہ مسلح صہیونی آباد کاروں نے 80 سالہ بزرگ محمود فقها پر شدید حملہ کیا اور تشدد کے ذریعے ان کے جسم کی ہڈیاں توڑ دیں اوربائیں آنکھ کو  زخمی کردیا۔

ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں صہیونی انتہا پسندآباد کاروں نے ایک فلسطینی بزرگ کو اس وقت شدید تشدد کا نشانہ بنایاجب وہ اپنے آبائی شہر طولکرم کے مشرق میں واقع گاؤں خربہ الحفاسی میں اپنی زمین پر اپنے مویشیوں کی دیکھ بھال کررہے تھے۔

مقامی شہری صائب جبيتی نے بتایا کہ مٹھی بھر مسلح صہیونی آباد کاروں نےبندوق کے بٹوں اور لاٹھیوں سے 80 سالہ بزرگ محمود فقها پر شدید حملہ کر دیا اور تشدد کے ذریعے ان کے جسم کی ہڈیاں توڑ دیں اوربائیں آنکھ کو  زخمی کردیاجس کے بعد اپنی مدد آپ کے تحت انہیں  قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیاجہاں انہوں طبی امداد دی جارہی ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ جب صہیونی آباد کاروں نے فلسطینی باشندوں اور ان  کے خاندان پر حملہ کیا جس کا مقصد فلسطینی باشندوں کو ان کی زمینوں سے بے دخل کر کے ان پر صہیونی قبضہ کرنا ہےتاہم انہوں نے زور دے کر کہاکہ "اس طرح کے انتہا پسندوں کے حملے ہمارے لوگوں کو قابض ریاست اورآباد کاروں کے خلاف جدوجہد جاری رکھنے سے نہیں روک سکتے۔”

Tags: خربہ الحفاسی گاؤںصہیونی آبادکارصہیونیئزمطولکرممقبوضہ فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.