(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی غیرمنصف فوجی عدالتوں میں فلسطینی کے وکیل کی جانب سے دائر کی گئی رہائی کی متعدد درخواستوں کو مسترد کیاجاتا رہا ہے جس کے باعث تاحال اسیر صہیونی جیل میں پابند سلاسل ہے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین کے شہررام اللہ سے تعلق رکھنے والے 45 سالہ فلسطینی قیدی جادملہ کی صہیونی غیر قانونی حراست کی پالیسی کے تحت قابض جیل میں اذیتیں جھیلتے ہوئے قید کے 21 سال مکمل ہو گئے۔
اسرائیلی جیل میں 2001 میں بغیر کسی جرم یا الزام کے قید یہ فلسطینی شہری جو اپنی زندگی کے قیمتی سال صہیونی زندانوں میں بدترین تشدد کے درمیان گزار چکا ہے اورا سکی قید کے بائیسویں سال کا آغاز ہواہے تاہم ان سالوں میں اسرائیلی غیر منصف فوجی عدالتوں میں فلسطینی قیدی کے وکیل کی جانب سے دائر کی گئی رہائی کی متعدد درخواستوں کو مسترد کیاجاتا رہا ہے جس کے باعث تاحال اسیر بغیر کسی الزام یا مقدمے کے صہیونی جیل میں پابند سلاسل ہے۔