(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی آبادکاروں نے سحری کے دسترخوان الٹ دیے جس پر مقامی فلسطینیوں نے انہیں روکنے کی کوشش کی تاہم قابض فوج نے آباد کاروں پر حملے کے الزام میں کم سے کم 7 نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس میں قابض صہیونی فوج کی موجودگی میں شر پسند عناصر کی جانب سے فلسطینی روزے داروں پر سحری کے وقت حملہ کیا گیا اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔
صہیونی آبادکاروں نےقبلہ اول میں 10 ویں روزے کی سحری کا اہتمام کر نے والے فلسطینیوں پر تزہیکی جملے کسے اورہاتھا پائی کی جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی زخمی ہوئے البتہ 18 کو شدید چوٹیں آئیں ، صہیونی آبادکاروں نے روزے داروں پر حملہ کیا اور سحری کےلیے لگائے گئے دسترخوان الٹ دیے جس پر مقامی فلسطینیوں نے انہیں روکنے کی کوشش کی تاہم قابض فوج نے آباد کاروں پر حملے کے الزام میں کم سے کم 7 نوجوانوں کو حراست میں لے لیا ۔
واضح رہے کہ اسرائیل میں صہیونی فوج کی جانب سے غیر قانونی آبادکاروں کو فلسطینی باشندوں پر تشدد اور انکی املاک کو نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ کسی بھی قسم کے جرم کیلیے سزائیں نہیں دی جاتیں جس کےباعث آبادکار بغیر کسی خوف و خطرے کے فلسطینیوں کو اپنی مذموم سازشوں کے ذریعےجانی و مالی نقصانات سے دوچار کرتے رہتے ہیں۔