(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض فوج کی یہ دہشت گردانہ کارروائی تین روز قبل جنین میں فلسطینی کی فائرنگ سے 3 اسرائیلیوں کی ہلاکت کےجواب میں کی گئی جبکہ فلسطینیوں کا صہیونی شہریوں پر فدائی حملوں کی شکل میں ردعمل اسرائیلی بربریت کےباعث سامنے آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روزقابض ریاست اسرائیل میں صہیونی فوج نےبیت الحم کے قصبے حسان میں انتقامی کارروائی کر تے ہوئے فلسطینی مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کےنتیجے میں ایک 47 سالہ خاتون جن کی شناخت غدا ابراہیم سباطین کے نام سے ہوئی شہید ہوگئیں، خاتون بیوہ اور 6 بچوں کی ماں تھیں۔
قابض فوج کی جانب سے یہ دہشت گردانہ کارروائی تین روز قبل جنین میں فلسطینی کی فائرنگ سے 3 اسرائیلیوں کی ہلاکت کےجواب میں کی گئی ہے جبکہ فلسطینیوں کا صہیونی شہریوں پر فدائی حملوں کی شکل میں ردعمل اسرائیلی بر بریت کے باعث فلسطینیوں کے جاری قتل عام کے بعد سامنے آیا ہے۔
قابض فوج فلسطینی پناہ گزین کیمپوں سمیت رہائشی علاقوں میں صرف ماہ رمضان کے آغاز سے اب تک متعدد حملے کر چکی ہے جسکے باعث ایک درجن کے قریب فلسطینی شہیدہو ئے ہیں۔
گذشتہ روزبھی فلسطین کے پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فوج کے حملے میں دو نوجوان شہید ہوگئے تھے جب کہ جنین میں بھی ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران نوجوان کو گولی مار کر شہید کردیا گیا تھا۔