(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) رمضان المبارک کے آغاز سے ہی قابض فوج کی نگرانی میں صہیونی آبادکار روزانہ کی بنیاد پر فلسطینیوں پر عبادت کے دوران حملے کررہے ہیں اوراپنا بچاؤ کرنے والے فلسطینیوں کو قابض فوج تشدد کا نشانہ بنارہی ہے۔
تفصیلات کےمطابق گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونی شر پسند عناصر کے منظم گروہ نے اسرائیلی فورسزکی حفاظت میں مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا اورمقدس مقامات کی بے حرمتی کی۔
صہیونی آبادکاروں نے مسجد میں موجود فلسطینی روزے داروں کو زدوکوب کیا اور انہیں قبلہ اول سے چلے جانے کو کہا, دیگر صہیونیوں نے فوج کی سرپرستی میں مسجد کے صحنوں کا چکر لگایا اور عبادت گزاروں پر مذہبی اشتعال انگیز فقرے کسے۔
واضح رہے کہ رمضان المبارک کے آغاز سے ہی قابض فوج کی نگرانی میں صہیونی آبادکار روزانہ کی بنیاد پر فلسطینیوں پر عبادت کے دوران حملے کر رہے ہیں جس کے نتیجے میں اپنا بچاؤ کر نے والے فلسطینیوں کو قابض فوج تشدد کا نشانہ بنارہی ہے اور بڑے پیمانے پر گرفتاریاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔