• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 19 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صہیونی پابندی کے باوجود مسجد اقصیٰ میں ہزاروں فلسطینیوں نے رمضان کے پہلے جمعہ کی نماز ادا کی

ہفتہ 09-04-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
صہیونی پابندی کے باوجود مسجد اقصیٰ میں ہزاروں فلسطینیوں نے رمضان کے پہلے جمعہ کی نماز ادا کی
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قبلہ اول میں جمعے کی نماز کی ادائیگی کیلیے داخلے کے  منتظر فلسطینی مرد و خواتین قلندیا چیک پوسٹ پر اپنی باری کیلیے صفوں میں کھڑے ہو ئےجس کے بعد صرف اُن فلسطینیوں کو اندر  آنے کی اجازت دی گئی جو مقررہ شرائط پوری کر نے میں کامیاب رہے۔

قبلہ اول مسلمانوں کا تیسرا مقدس مقام ہے  جہاں نماز ادا کرنا ہر مسلمان  کے دل کی تمنا اور شرف کی بات ہے ایسے میں ماہ رمضان کے پہلے جمعے میں نماز کی ادائیگی کیلیے آنے والے سیکڑوں فلسطینیوں نے صبح سے ہی مسجد اقصیٰ جانا شروع کر دیااور بہت بڑی تعداد میں جمعہ کے خطبے میں شرکت کی سعادت حاصل کی باوجود سخت حالات کے اسرائیل کو عالمی دباؤ کے پیش نظر مسجد میں داخلے کی  شرائط میں نرمی کر نی پڑی۔

قبلہ اول میں داخلے اور جمعے کی نماز کی ادائیگی کے لیے منتظر فلسطینی مرد اور خواتین قلندیا چیک پوسٹ جسے ٹریفک کی آمد و رفت کیلیے بند کر دیا گیا تھا اپنی باری کے لیے صفوں میں کھڑے ہو گئےجس کے بعد صرف اُن فلسطینیوں کو اندرآنے کی اجازت دی گئی جو مقررہ شرائط پوری کر نے میں کامیاب رہے۔

صہیونی  حکام نے رواں ہفتے اعلان کیا تھا کہ تمام عمر کی خواتین اور 12 برس تک کےبچوں کے علاوہ عمر رسیدہ مردوں کو بنا پرمٹ داخلے کی اجازت ہو گی جبکہ 40 برس سے 49 برس تک کے فلسطینی مرد نافذ العمل پرمٹ کے ساتھ داخل ہو سکیں گے۔

خیال رہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی کے محصور فلسطینیوں کو بیت المقدس میں داخلے کے لیے اسرائیلی حکام سے خصوصی اجازت ناموں (پرمٹس) کی ضرورت ہوتی ہےجس کے بغیر ان کا القدس میں داخلہ ممنوع ہے۔

Tags: اسرائیلی حکامرمضان المبارکفلسطینیقبلہ اوّلقلندیا چیک پوسٹمسجد اقصیٰ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.