(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) یورپی یونین نے کہا کہ "ہر ایک کو انفرادی طور پر اور دوسروں کے ساتھ مل کر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور بنیادی آزادیوں کے خلاف پرامن سرگرمیوں میں حصہ لینے کا حق حاصل ہےجسے اسرائیلی حکام کو پاسداری کر نی چاہیے۔
تفصیلات کےمطابق یورپی یونین نے مقبوضہ فلسطین میں ماہ رمضان میں الطوانی قصبےاور جنوبی الخلیل سمیت دیگر علاقوں میں فلسطینی باشندوں اورانسانی حقوق کے محافظوں کے خلاف صہیونی آباد کاروں کے حملوں پرتشویش کا اظہار کیا ہے۔
یورپی یونین نے 4 اپریل کو فلسطینی ملکیتی اراضی پر پیش آنے والے ایک واقعے کی نشاندہی کی کہ جہاں صہیونی انتہا پسندوں نے انسانی حقوق کے محافظوں کوفلسطینی چرواہے پر زیادتی کو روکنے کی کوشش کے نتیجے میں تشدد کیا اور انہیں ہراساں کر نے کے ساتھ ساتھ دھمکیاں دیں جوکہ ناقابل قبول ہے ۔
یورپی یونین نے مزید کہا کہ "ہر ایک کو انفرادی طور پر اور دوسروں کے ساتھ مل کر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور بنیادی آزادیوں کے خلاف پرامن سرگرمیوں میں حصہ لینے کا حق حاصل ہےاس کے ساتھ ساتھ اسرائیلی حکام کی ذمہ داری ہے کہ وہ بین الاقوامی قانون کے تحت فلسطینیوں اور ان کی املاک کو آباد کاروں کے تشدد سے بچانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں۔
واضح رہے کہ صہیونی آباد کار روزانہ کی بنیاد پر مقبوضہ علاقوں میں نام نہاد "پرائس ٹیگ” کے بینر تلے فلسطینیوں پر حملہ کرتے ہیں اور قابض حکام کی طرف سے اس طرح کے حملہ آوروں کو کبھی بھی سزا نہیں دی جاتی۔