(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض فوج نے اپنی دہشت گردانہ کارروائی کرتے ہوئے محاصرےکے دوران گھر گھر تلاشی کی مہم شروع کی اور نوجوانوں کو اپنی بربریت کا نشانہ بناکر شہید کیا۔
ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بنتے ہوئے 2 اور بے گناہ کشمیری نوجوان زندگی سے محروم کر دیے گئے۔
قابض فوج نے اپنی دہشت گردانہ کارروائی کر تے ہوئے ضلع پلوامہ کے علاقے آری گام میں بغیر کسی وجہ کے محاصرےکے دوران گھر گھر تلاشی کی مہم شروع کی اور اس بہانے متعدد کشمیریوں کو ان کے گھروں سے نکال کر سر عام تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ 2 نوجوان جن کے ناموں کی شناخت رپورٹ آنے تک نہیں ہو سکی پر براہ راست گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں دونوں کشمیری موقعے پر ہی شہید ہو گئے۔
بھارتی فوج کی اس بربریت کی آخری خبر آنے تک علاقے میں فوج کاسرچ آپریشن جاری تھا۔
واضح رہے ایک روز قبل بھی بھارت کے ان دہشت گردوں نے ضلع راجوری کے علاقے نوشہرہ میں پرتشدد آپریشن کے دوران ایک نوجوان کو شہید کر دیا تھا۔